عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب معروف اسپورٹس تجزیہ کار بل سیمنز نے ایک پروگرام کے دوران جذباتی انداز میں یہ کہتے ہوئے اشارہ دیا کہ ٹیلر سوئفٹ حاملہ ہیں۔
بل سیمنز نے کینساس سٹی چیفس کی ٹینیسی ٹائٹنز کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب واقعی کیلسی کے لیے افسوس ہونے لگا ہے، وہ ہال آف فیمر ہے ٹیلر سوئفٹ سے شادی کرنے جا رہا ہے، اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، نجی طیاروں میں سفر کرتا ہے اور ہر جگہ پرائیویٹ سیکیورٹی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیلسی ایک مشکل میچ میں خود کو چوٹ سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے اور بہتر ہوگا کہ وہ کوئی انجری ظاہر کر کے سیزن ختم کر دے۔
تاہم بل سیمنز نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ بیان محض غلطی تھی، ذاتی قیاس آرائی یا کسی اندرونی معلومات پر مبنی تھا، جس کے باعث مداحوں اور میڈیا میں مزید کنفیوژن پھیل گئی ہے۔
تاحال ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے حاملہ ہونے سے متعلق کسی بھی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی اگلے سال گرمیوں میں امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں شادی کی تیاری کر رہے ہیں، دونوں نے ستمبر 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا، جبکہ اگست میں ان کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں۔