انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے کم ہوگیا۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 267 روپے 89 پیسے تھا۔
آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں گراوٹ رہی۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر 266 روپے بھی رہی جو بعد میں ایک روپیہ 36 پیسے بڑھ کر 269 روپے 25 پیسے ہوئی۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ 94 پیسے رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے کم ہو کر 275 روپے رہا۔