• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، اوگرا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور دعوے غلط اور بے بنیاد ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام صرف اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی ایل پی جی خریدیں، اگر کسی جگہ مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی کی جائے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ ادارہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین اور فراہمی کے نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید