سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کرنل (ر) یونس بھرولہ نے سوموار کو ضلع سیالکوٹ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کے دورے کئے ۔انہوں نے رمضان بازاروں میں انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے علاوہ اشیائے خورد نوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا اور لوگوں کی سہولت کے لئے مزید بہترانتظامات کرنے کی ہدایات کی تاکہ وہ رمضان میں اچھی اور سستی اشیا خودرخوش حاصل کر سکیں ۔ اس موقع پر ایس ایس پی رینج کرائم گوجرانوالہ،ڈی سی او سیالکوٹ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ ، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ اور انسپکٹر سیکیورٹی برانچ قیصر امین بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔دریں انثا کمشنر محمد آصف نے گوجرانوالہ ڈویثرن نے ڈسکہ رمضان بازار کا دورہ کیا۔