سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں سوئی گیس رنجیل آفس آئندہ ماہ سے کام کرنا شروع کر دے گا۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں ریجن سوئی گیس آفس کی جگہ رنجیل آفس آئندہ ماہ جولائی سے کام کرنا شروع کر دے گا جس کے بعد عوام کو ہونے والی مشکلات کا ازالہ مکمن ہوجائے گا اور انہیں اپنے کاموں کے سلسلے میں گوجرانوالہ نہیں جانا پڑے گا۔