• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کینٹ اسٹیشن کے باہر تیزاب گردی، متاثرہ لڑکی اسپتال منتقل

کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے باہر ایک لڑکی پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فریئر پولیس کے مطابق واردات میں ملوث کامران نامی لڑکے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کینٹ اسٹیشن کے باہر چوک پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے۔

حملے سے قبل ملزم نے لڑکی سے موبائل فون بھی چھین لیا تھا، فرار ہونے کی کوشش کے دوران لوگوں نے ملزم کو پکڑا۔

قومی خبریں سے مزید