• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تعمیر ہر پاکستانی کا فرض ہے، کامران کین

کونٹری (نمائندہ جنگ) کوونٹری سٹی کونسل کے کیبنٹ ممبر اور مڈلینڈ ہیلتھ کےچیئر کامران کین نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے، انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں حکومتوں پر انحصار نہیں بلکہ فرد واحد اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتا ہے اور اپنے اور اہل خانہ کی زندگیوں کو بہتر بناتا ہے ،حکومتیں ان کی مدد کرتیں ہیں، آج کے نفسا نفسی کے دور میں ہم سب کو پاکستان کی مدد کرنا ہو گی۔ پاک برٹش بزنس کونسل کے چیئرمین رانا اعجاز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ساکھ کیلئےکردار ادا کریں، پاکستان کی ساکھ بہتر ہو گی تو کاروبار کے دروازے کھلیں گے، دنیا پاکستان پر اعتماد کرے گی ،انھوں نے کہا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت مختلف ممالک کا دورہ کر کے کمیونٹی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ انھیں پاکستان کے مسائل سے آگاہ کیا جائے۔ صحافی وقار ملک نے کہا کہ پاکستان کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو ایک باوقار اور مضبوط ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ان حالات میں پاکستانی عوام بھی ان کا ساتھ دے اور اوورسیز کمیونٹی پاکستان کی مدد کرے۔
یورپ سے سے مزید