• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم آئی ایمریٹس کیخلاف گلف جائنٹس کی آخری بال پر فتح

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں گلف جائنٹس نے ایم آئی ایمریٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے ہرادیا، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم گلف جائنٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 139رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نکولس پورن 42 اور محمد وسیم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کرس جارڈن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں گلف جائنٹس نے 140رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

ٹام بینٹن نے 45، کرس لین نے 28 اور جیمز ونس نے 26 رنز بنائے، شیمرون ہیٹمائر اور کرس جارڈن نے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید