گزشتہ شب گرفتار کیے گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے پولی کلینک میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
شیخ رشید کو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد کے پولی کلینک پہنچایا گیا۔
پولی کلینک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کا پولی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا، ان کے خون کے نمونے لیے گئے۔
شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی، جبکہ انہوں نے یورین سیمپل دینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا تاہم ڈاکٹر اور پولیس کے عملے کی درخواست پر یورین سیمپل دے دیا۔
شیخ رشید کا بلڈ پریشر، نبض، دل کی دھڑکن سمیت شوگر بھی چیک کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے حوالے کی جائے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ رشید گرفتاری کے وقت نشے میں تھے یا نہیں، یہ یورین ٹیسٹ سے ثابت ہو گا۔