• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور واقعہ افسوسناک، اپنی کوتاہی بھی دیکھنا ہوگی، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پشاور کا واقعہ حددرجہ افسوس ناک ہے مگر اس میں ہمیں اپنی بھی کوتاہی کو دیکھنا ہوگا، پشاور خود کش حملے میں افغانستان اور بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان کو ان ملکوں کے سفیروں کو بلاکر وارننگ دینا چاہئے،اور دنیا کو تمام حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا۔