• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کے بیٹوں، بہوؤں کی درخواست، ایف آئی اے سے جواب طلب

پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی اور مونس الہٰی—فائل فوٹو
پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی اور مونس الہٰی—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیٹوں اور بہوؤں کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر ایف ائی اے سے جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ میں درخواست مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم، بھائی راسخ الہٰی اور ان کی اہلیہ زہرا الہٰی نے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے 25 جنوری کو مقدمہ درج کیا، یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بلیک میل کرنے کے لیے درج کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے تحریم مونس الہٰی کی بیرونِ ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید