• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے تینوں ایڈیٹس ایک بار پھر سے اکٹھے ہوگئے۔

یہ جاننے کہ بعد زیادہ تر لوگوں نے یہ اندازہ لگانا شروع کردیا ہوگا کہ شاید فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل بننے جارہا ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

اداکار شرمن جوشی عرف راجو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمن جوشی اپنے مداحوں سے کچھ بات کر ر ہے ہوتے ہیں کہ اچانک سے آر مادھوان کی انٹری ہوتی ہے اور وہ آکر خوشی سے شرمن جوشی سے گلے ملتے ہیں۔


ابھی شرمن جوشی، آر مادھوان کو یہ بتا ہی رہے ہوتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں کہ عامر خان کی بھی ویڈیو میں انٹری ہوجاتی ہے۔

دراصل یہ تینوں دوست اس ویڈیو میں شرمن جوشی کی نئی فلم ’کونگریجولیشنز‘  کی پروموشن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

شرمن جوشی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تھری ایڈیٹس فلم ’کونگریجولیشنز‘ کی تشہیر کر رہے ہیں جوکہ آج ریلیز ہو رہی ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھ کر کچھ شائقین نے کچھ نے اس بلاک بسٹر فلم کی اگلی انسٹالمنٹ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید