• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کیس: پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کروانے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا لیک کیس میں پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے افواجِ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہلِ خانہ کے ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران کیس کے ملزمان ایف بی آر ملازمین شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کا چالان پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو کہا کہ چالان جمع کروایا جائے تاکہ کیس کا ٹرائل شروع ہو سکے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے اور تینوں ایف بی آر ملازمین کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید