کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے سابق اراکین سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کے معاملے پر سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاج کا تالا توڑ دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں سابق اراکین کے لاجز کے تالے توڑے گئے، تھانہ سیکریٹریٹ اور اسلام آباد لیڈیز پولیس بھی لاجز آپریشن میں شریک تھیں۔
سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاج کا تالا توڑ دیا گیا، فرخ حبیب کا لاج نمبر 303 سی تھا۔
پارلیمنٹ لاجز انتظامیہ نے فرخ حبیب کے کمرے کا سامان باہر نکال دیا۔