پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے پارٹی فیصلے کی وجہ بتادی۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کر کے مخالفین کےلیے میدان خالی نہیں چھوڑتے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کےلیے اسمبلی میں اپنے نمبر پورے کرنا چاہتے ہیں، قومی اسمبلی میں پہلے بھی عددی برتری ہماری تھی، اب بھی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت اور فیڈریشن کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے بہانے ملک سے باہر گئے، انہیں واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔