• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت عارف علوی کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

گزشتہ روز صدر عارف علوی نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے موقع پر دولہا دلہن کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا تھا۔

عارف علوی نے شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس کے بعد اب سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گزشتہ روز نکاح ہوگیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید