• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کیلئے سندھ پولیس کی درخواست مسترد

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کیلئے سندھ پولیس کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پیر کےلیے نوٹس جاری کردیا، درخواست ضمانت پر سماعت پرسوں ہوگی۔

اس سے قبل کراچی کے تھانہ موچکو میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر اور انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ پولی کلینک میں شیخ رشید نے جو گفتگو کی اس پر مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ قابل ضمانت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قابل ضمانت دفعات کے باعث شیخ رشید کی ضمانت منظور کی جائے، ضمانتی مچلکے متعلقہ عدالت میں بھیج دیے جائیں گے۔

شیخ رشید کے وکلا نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کر دی، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید