دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔
کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ جم کر ٹریننگ کر رہے ہیں تاکہ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی بھی لاہور قلندرز کے نام ہو۔
قومی کرکٹرز فخر زمان، کامران غلام، عبداللّٰہ شفیق اور حسین طلعت نے تربیتی کیمپ میں شرکت کی جبکہ زمان خان، دلبر حسین، جلات خان، احسن بھٹی اور طاہر مغل نے بھی کیمپ کے پہلے روز رپورٹ کردی۔
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں دو روزہ ٹریننگ کے بعد لاہور قلندرز کا اسکواڈ تین انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔ اسکواڈ 10 فروری کو لاہور سے ملتان روانہ ہوگا۔