• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کی کارکردگی میں بہت نکھار آیا ہے، عاقب جاوید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی میں بہت نکھار آیا ہے۔

ایک بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بڑے نام ضرور ہیں، لیکن ٹیم کمبینیشن بنانا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جیسن رائے خطرناک کھلاڑی ہے، بی پی ایل میں ٹاکرے کے بعد اب حارث رؤف اور افتخار احمد کا پی ایس ایل میں ٹاکرا دیکھنا ہوگا۔

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کے فینز اسٹیڈیم بھرتے ہیں، سب ٹیموں کو ایسی فین فالوونگ لانی ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید