بہاولپور(سٹی رپورٹر) ایکسئین سٹی بہاول پور خواجہ نیازاحمد نے کہاہےکہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجارہاہے ،کسی صورت میں بجلی چوری کرنیوالوں کومعاف نہیں کیاجائیگا ،رمضان المبار ک کے مہینے میں بجلی کااستعمال کم ازکم سے کریں، واپڈکاتمام عملہ اپناقبلہ درست کرلیں اگرواپڈ یاکوئی ملازم کسی کرپشن میں ملوث پایاگیاتو محکمہ اس کیخلاف سخت کارروائی کریگا انہوں نے کہاکہ صارفین بجلی چوری کرنے والوں کی نشاندہی کریں ،انہوں نے کہاکہ میٹرریڈر اورربلنگ سے اجتناب کریں۔