گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فضائی آلودگی کو گوجرانوالہ شہر سے پاک کرنے کیلئے ڈی سی او عامر جان نے 3محکموں کو سروے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ان میں ماحولیات لیبر اور محکمہ انڈسٹریز گوجرانوالہ شامل ہیں ،محکمے مل کر شہر بھرکاسروے کریں گے تاکہ پتہ چل سکے کہ کن علاقوں میں زہریلا دھواں یا بین شدہ ایٹم چلا کر ماحول کو خراب کیا جارہا ہے ،اس سلسلہ میں ڈی او ماحولیات رانا محمد طاہر نے بتایا کہ ٹیمیں بن گئی ہیں جلد سروے شروع کر دیاجائیگا۔