گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے گزشتہ رات 12بجے اچانک دورہ کیا۔ حاضری چیک کی۔ زیر علاج مریضوں سے خریت دریافت کی۔ صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا۔ ایم ایس نے غیر حاضری پر 6 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے جبکہ 12اہلکاروں کو وارننگ دی ہے۔