گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ توصیف حیدر نے ضلع گوجرانوالہ کے رمضان بازاروں پیپلز کالونی اور شاہین آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے خوردو نوش کے معیار و نرخنامے اور سکیورٹی کو چیک کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان بازاروں اور فیئر پرائس شاپس پر اشیائے خوردونوش اور روزمرہ ضرورت کی چیزوں کے نرخ مساوی اور یکساں رکھے جائیں۔