• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری کا ترکیہ و دیگر ملکوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر شازیہ مری نے ترکیہ و دیگر ملکوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کی خوفناک خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ و دیگر ممالک کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

قومی خبریں سے مزید