نوجوان ویسٹ انڈین کرکٹر تیج نارائن چندرپال نے اپنے کیریئر کے تیسرے ہی میچ میں والد شیو نارائن چندر پال کو پیچھے چھوڑ دیا۔
زمبابوے کے خلاف بلاوائیو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تیج نارائن چندرپال نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری داغ دی۔
ان کے اور کپتان کریگ بریتھویٹ کے درمیان 335 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ قائم ہوئی۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز 447 رنز پر ڈکلیئر کردی جس میں تیج نارائن چندر پال 207 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
خیال رہے کہ اس اسکور کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں والد سے زیادہ بڑی اننگز کھیل لی۔
واضح رہے کہ شیو نارائن چندرپال کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز 203 رنز ناٹ آؤٹ تھی۔ یہ اسکور انہوں نے ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ اسکور کیا۔
شیونارائن چندر پال نے اپریل 2005 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جبکہ نومبر 2012 میں بنگلادیش کے خلاف 203 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھیں۔