• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل جماعتی کانفرنس کا مقام تبدیل کردیا گیا، ذرائع

کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کا مقام تبدیل کردیا گیا، کانفرنس 9 فروری کو صبح 11 بجے وزیراعظم آفس کے بجائے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس مقام تبدیل ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مطالبے پر اے پی سی کی تاریخ اور مقام کو تبدیل کیا گیا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل اور معاشی مسائل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر پر بریفنگ دے گی جبکہ افغانستان اور دیگر ممالک سے رابطوں پر سیکریٹری خارجہ بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں درپیش چیلنجز کےلیے مشترکہ حکمت عملی مرتب ہوگی، دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کےلیے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کےلیے اکنامک روڈمیپ پیش کرے گی، اس حوالے سے معاشی ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کے شرکاء کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اُن کی ٹیم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اے پی سی میں ملک کی تمام قومی، سیاسی اور عسکری قیادت کو مدعو کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید