وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پہلے اعلان کریں وہ کس کیس اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے؟
عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پہلے وقت، دن اور تاریخ کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اعلان کریں کس کیس اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے، پی ٹی آئی سربراہ پہلے خود گرفتاری دیں پھر کارکنوں سے اپیل کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک دیہاڑی داروں کو پیسے دے کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اپنی ضمانتوں کےلیے روتے ہیں اور پھر کہتے ہیں جیل بھرو تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بہروپیا ہے، بات کچھ اور کام کچھ اور کرتا ہے، جیل بھرو تحریک سے پہلے ضمانتیں کینسل کروائیں۔