صوابی( نمائندہ جنگ ) زیدہ ضلع صوابی میں پُرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فریق سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرے سے ایک زخمی ہو گیا۔ ندیم الرحمن سکنہ زیدہ نے پولیس کو بتایا کہ مبینہ ملزمان طارق ، الطاف ، جنید پسران عبدالا مین جان اورنعیم جان ولد یوسف جان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا والد گوہر الرحمن گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہے دوسرے فریق کے طارق احمد نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گوہر الرحمن اور ان کے بیٹے زوہیب نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا وجہ عناد پُرانی دشمنی بیان کی ہے ۔زیدہ پولیس نے طارق احمد کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔