• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی قیادت نے جیل بھرو تحریک پر بار بار موقف تبدیل کیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے موقف بار بار تبدیل کیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے پہلے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا، پھر اُسے الیکشن کے وقت پر نہ ہونے سے مشروط کردیا اور اب اسے آئینی ماہرین کی مشاورت سے جوڑ دیا ہے۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق اب جیل بھرو تحریک کا فیصلہ آئینی ماہرین کے مشورے سے ہوگا، عمران خان نے پارٹی کے آئینی ماہرین کی رائے طلب کرلی۔

عمران خان ماہرین کے پیش کردہ نکات کی روشنی میں لائحہ عمل طےکریں گے، پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید