• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونا4300 روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر فی اونس کی کمی سے 1870 ڈالر سے کم ہو کر 1869 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3686 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 71ہزار 468 روپے ہو گئی۔