• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پارلیمنٹ میں شاہ رخ خان کی بھرپور تعریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ اور شاہ رخ خان کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا ذکر اب بھارتی پارلیمنٹ میں بھی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیا سبھا میں ترنمول کانگریس پارٹی کے رکن ڈیرک اوبرائن نے اپنے خطاب میں فلم ’پٹھان‘ اور شاہ رخ خان کی خوب تعریف کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیرک اوبرائن نے فلم بنانے والوں اور شاہ رخ خان کو عالمی سفیر بھی قرار دیا۔

انہوں نے راجیا سبھا میں فلم کے ڈائریکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاباش جنہوں نے ’پٹھان‘ بنائی، جو ہم نہیں کرسکے، شاہ رخ خان، ڈمپل کپاڈیہ اور جان ابراہم نے بھارت کو کر دکھایا۔

ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ہم نے ان سے سیکھا کہ عالمی سفیروں کے ساتھ معاملات خراب نہ کریں۔

ترنمول کانگریس پارٹی کے رکن ڈیرک اوبرائن نے حکمران جماعت بی جے پی کو بھی کئی معاملات پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید