• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظور

پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

ترمیمی بل وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے پیش کیا جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کی حمایت کی۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ یونین کونسلز کی تعداد پر بڑا اعتراض آیا تھا، آبادی میں اضافے کی وجہ سے یونین کونسلز کی تعداد بڑھا دی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کے پی کے رکن علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز کیوں جاری نہیں ہوئے؟

وزیر قانون نے کہا کہ رضا ربانی کی تجویز درست ہے، دہشت گردی کے معاملے پر بحث ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید