پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، اجلاس میں ترکیہ اور شام کے زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جموں و کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم شریک ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر کی پی ٹی آئی حکومت کے تمام وزرا کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا کہا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام ممبران کو مشترکہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔
پی ٹی آئی سینیٹرز نے موقف دیا کہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کرنی، عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔