انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پیٹرول کی مصنوعی قلت کے پیش نظر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے پیٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیا اور ذخیرہ اندوزی کرنے والی ایجنسیوں اور ڈپوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے مزید ہدایت کی کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں کارروائیوں کو یقینی بنائیں، پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خور مالکان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔