• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وارم اپ: پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کو نہ ہراسکی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ 

ہوم ٹیم نے قومی ٹیم کو وارم اپ میچ میں 6 وکٹوں سے زیر کیا۔ 

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض نے 48 اور عائشہ نسیم نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے ہدف 4 وکٹ پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ ویمن کی لاورا ولوارڈت نے 65 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں قومی ویمن ٹیم نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید