• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیب بٹ کے خلاف کارروائی، ایف آئی اے سے 15 فروری تک جواب طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی عدالت نے اداکار منیب بٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیروز خان کے وکیل کی درخواست پر ایف آئی اے سے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی کی درخواست پر اداکار منیب بٹ کے خلاف سماعت ہوئی۔

دوران سماعت فیروز خان کے وکیل فائق علی جاگیرانی نے مؤقف پیش کیا کہ اداکار منیب بٹ نے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے، اس لئے اداکار منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کیا اور  15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان کے وکیل کی جانب سے اداکار منیب بٹ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا، جس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید