• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آرمی چیف سے ملے؟ صحافی کا عمران سے سوال

صحافی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سوال کیا کہ وہ کیا موجودہ آرمی چیف سے ملے؟  جس پر عمران خان نے ذومعنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے، ایک سے نہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ان کی جنرل باجوہ سے ایک ملاقات اس وقت بھی ہوئی جب ان کی حکومت ختم ہو چکی تھی۔

 عمران نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے بولے مریم کو مسز منڈیلا بنا کر لانچ کرنے کی کوشش کی گئی، جو ناکام ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے، موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں، بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے صرف عدلیہ سے امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت دہشتگردی کے خلاف اے پی سی بلائے، اے پی سی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان کو صرف اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں، نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید