• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی نئی کٹ کی رونمائی، اینتھم بھی ریلیز


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے کٹ کی رونمائی کردی جبکہ رواں برس کے لیے ٹیم کا اینتھم بھی ریلیز کردیا گیا۔ 

لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں لاہور قلندرز کی قلندرز نائٹ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نئی کٹ کی رونمائی اور ٹیم کے اینتھم کی لانچنگ کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔ 

علاوہ ازیں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد الحمرا کلچرل کمپلیکس میں موجود تھی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد ملک بھر سے آنے والے ڈھول پر پرفارمنس پیش کی۔ 

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو اسٹیج پر بُلایا گیا جبکہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سب سے آخر میں اسٹیج پر آئے جس کے بعد قلندرز سٹی کی لانچنگ کی گئی اور پھر لاہور قلندرز کی نئی کٹ کی رونمائی ہوئی۔

تقریب میں لاہور قلندرز کے نئے اینتھم کی بھی لانچنگ ہوئی۔ ملک کے نامور گلوکار اسرار نے لاہور قلندرز کے پہلے اینتھم کو گا کر سماں باندھ دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید