لاہور کے سرکاری اسکول میں طالبات سے صفائی کروائی جانے لگی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سلطان میں طالبات سے صفائی کروائی جا رہی ہے، اسکول میں خاکروب ہونے کے باوجود طالبات صفائی کرنے پر مجبور ہیں۔
بچیوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہیڈ مسٹریس کی عدم دلچسپی کے باعث بچیاں کلاس رومز اور برآمدے کی صفائی کرنے پر مجبور ہیں۔
والدین نے کہا کہ اعلیٰ حکام طالبات سے صفائی کروانے کا نوٹس لیں۔
سی ای ایجوکیشن لاہور طارق حبیب کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول میں بچیوں سے صفائی کی ویڈیو دیکھی ہے، معاملے کی خود چھان بین کروں گا۔