• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان واپس آکر پارلیمنٹ کو پامال کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان زیرک سیاستدان ہوتا اور پارلیمنٹ کو ساتھ لیکر چلتا اور اجتماعی شعور سے ملک کی بہتری کے اقدامات کرتا تو ملک آج ان حالات سے دوچار نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کی بجائے انا پر یقین رکھنے والا حکومت چلانے کا اہل نہیں ہوتا اور عمران خان کا یہی المیہ ہے کہ وہ اج تک انا کے خول سے باہر نہیں نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکشافات پر کمیشن بننا چاہئے اور انکی مکمل تحقیقات ہونی چاہئےمگر بہتر ہوتا وہ سیاستدانوں کو اعتماد میں لے کر اس وقت یہ معلومات ان کے ساتھ شیئر کرتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ماضی میں بھی یو ٹرن لینے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور اب وہ پارلیمنٹ میں واپس آکر پارلیمنٹ کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید