لاہورکے علاقے شاہدرہ میں ماں نے تین سالہ سوتیلے بیٹے کو مبینہ طورپر گلا دبا کر مارڈا لا، پولیس نے لاش ڈیڈہاؤس منتقل کردی ۔
شاہدرہ کے رہائشی اللہ وسایا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کی دوسری بیوی نے تین سالہ سوتیلے بیٹے سراج کو گلادبا کر قتل کردیا ۔
پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی۔ ایس ایچ او شاہدرہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی مقدمہ درج کریں گے۔
پولیس کے مطابق اللہ وسایا نے چار ماہ پہلے دوسری شادی کی تھی اورتین سالہ سراج پہلی بیوی سے تھا۔