• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے ہمسایہ ملک کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہاہے،چوہدری نثار

It Seems Neighbouring Country Playing In Someones Hands Chauhadry Nisar
وزیر داخلہ چوہدری نے کہا ہےلگتا ہے ہماراہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہاہے،باڈر مینجمنٹ کی مخلصانہ کوششوں کوسرحد پار سے سبو تاژ کیا جا رہا ہے،سرحد پار سے بلاجواز گولہ باری سے میجرجواد کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور کا کھیل کھیلنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے ہمارا ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، پاکستان کی باڈر مینجمنٹ اور دونوں اطراف سے در اندازی روکنے کی مخلصانہ کوششوں کو سرحد پار سے سبو تاژ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرحد کی دوسری جانب سے بلا جواز اور بے معنی گولہ باری سے میجر جواد کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔
تازہ ترین