• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل واپس

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) سوشل میڈیا پر طنز و تمسخر کے بعد انڈیا میں ویلنٹائن ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل واپس لے لی ہے.یاد رہے بھارتی میڈیا کے مطابق اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے ’کاؤ ہگ ڈے‘ یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود اپیل میں کہا گیا ہے کہ گائے انڈیا کے کلچر اور دیہی معیشت کا حصہ ہے۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کاہنا تھا کہ گائے سے محبت کرنے والے تمام افراد 14 فروری کو بطور کاؤ ہگ ڈے منائیں تاکہ گائے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے، زندگی میں خوشی اور مثبت توانائی شامل کی جا سکے۔واضح رہے اینیمل ویلفیئر بورڈ انڈیا کی وزارت برائے فشریز کے تحت کام کرتی ہے جس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ بھی شامل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید