• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دن گالی اگلے دن معافی، عمران کی سیاست ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کو یقین ہے کہ ان کے حامی ذہنی معذور ہیں، عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاءکی خلاف ورزی تھا۔ عمران خان کا دور حکومت رول آف لاءنہیں، رول آف جنگل تھا۔ پیر کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک دن گالی، اگلے دن معافی یہ عمران خان کی سیاست ہے، چاہے وہ عدالت ہو، چاہے وہ امریکا ہو، چاہے وہ ادارے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے فارن ایجنٹ، چور، جھوٹے، بہروپیئے اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کر کے ملک آزاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایسی باتیں کر کے اپنے ووٹرز کی توہین کرتے ہیں، کیا تم نے رول آف لاءکا سہارا لیکر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی کرائی تھی؟
ملک بھر سے سے مزید