• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کیس: عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ

ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے فیصلہ تحریر کیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 10 مختلف سماعتوں پر پیشی کے 11 مواقع دیے مگر وہ پیش نہ ہوئے، عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 24 اکتوبر 2022 کو دائر ہوئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کو آج بھی 2 بار حاضری یقینی بنانے کیلئے کہا گیا مگر وہ نہ آئے، ضمانت کے معاملے کو غیر معینہ مدت تک طول نہیں دیا جا سکتا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ عمران خان کی طبی بنیاد پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہیں، عدم حاضری پر عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی خارج کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید