• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میر حمزہ - فوٹو بشکریہ کراچی کنگز / ٹوئٹر
میر حمزہ - فوٹو بشکریہ کراچی کنگز / ٹوئٹر

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کو پہلے ہی میچ کے بعد بڑا دھچکا لگ گیا، انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔ ان کی انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔

گزشتہ شب میچ کے بعد میرحمزہ کو اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اسکین رپورٹ کے بعد میر حمزہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

کراچی کنگز انتظامیہ میر حمزہ کے متبادل کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید