خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور بائی پاس پر ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 16افراد جھلس گئے ۔ آگ بھڑک اٹھنے پر ہوٹل کے اندر افرا تفری مچ گئی چائے پینے اور کھانا کھانے والے افراد کی چیخ و پکار پر قرب و جوار کے لوگوں نے 16افراد کو شدید زخمی حالت میں ہوٹل سے باہر نکالا ، 7زخمیوں کی حالت نہایت خراب تھی زخمیوں کو پہلے سول اسپتال خیرپور لایا گیا لیکن اسپتال میں برنس وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے گمبٹ سائنس انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا زخمیوں کے مطابق ہوٹل کے دروازے بند تھے اسی دوران گیس سیلنڈر پھٹ گیا۔دروازے بند ہونے کے باعث آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ہوٹل سے باہر نکلنے میں شدید دشواری ہوئی لوگوں نے ہوٹل کے دروازے کھول کر ان کو باہر نکالا باہر کے لوگوں کی مدد نہ پہنچتی تو بڑا جانی نقصان ہو جا تا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیس سلنڈر غیر معیاری ہونے کے باعث پھٹا ، واقعے کی انکوائری کرائی جائے ۔