لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ میں دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز سے ملنے لاہور پہنچے ۔
انکی مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اہم ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی معاملات میں سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے
مشاورت ترجیح ہو،خاقان، آپ سے احترام کا رشتہ بے پرکی پھیلانیوالے ناکام ہونگے،مریم نواز نے کہا میں آپکی بہن ہوں ، میرا آپ کے ساتھ احترام کا مضبوط رشتہ ہے۔