• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف، فخر زمان کی شعیب ملک سے اچانک ملاقات ہوگئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں حارث رؤف اور فخر زمان کی سینئر کرکٹر شعیب ملک سے اچانک ملاقات ہوگئی۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر فخر زمان کی کراچی کنگز کے بیٹر شعیب ملک سے نجی ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔

شعیب ملک نے پہلے فخر زمان کو گرم جوشی سے گلے لگایا اور اُس کے بعد چشمہ اتار کر حارث رؤف سے گلے ملے۔

اچانک ہونے والی اس ملاقات میں کھلاڑیوں نے گپ شپ لگائی اور ایک دوسرے کا حال پوچھا۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید