کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس آفس (کے پی او)پرحملے کر نیوالےدہشتگردوں سےمقابلے کےدوران جام شہادت نوش کرنے والےرینجرزکے سب انسپکٹر تیمور شہید کا تعلق ملتان جبکہ کراچی پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس لغاری کا تعلق لاڑکانہ سے تھا جو ٹینک چوک کا رہائشی اور یونین کمیٹی کے چئیرمین غلام رسول لغاری کا بھائی تھا شہید غلام عباس 2011میں سندھ پولیس میں سپاہی بھرتی ہوا اور اب ہیڈ کانسٹیبل تھا شہید غلام عباس نے بیوہ 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگواران میں چھوڑا ہے ۔